صوفی روحانی سوسائٹی کے زیراہتمام میلادالنبیﷺ کی تقریب کا انعقاد

November 21, 2018

راچڈیل (ہارون مرزا) صوفی روحانی سوسائٹی یوکے، کے زیراہتمام میلادالنبیﷺ کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین محفل کو موئے مبارک و دیگر تبرکات کی زیارت کرائی گئی۔ اس بابرکت محفل میں توصیف اختر، اسد افضل، مقبول ملک، شوکت خان، شعیب اعوان، طلعت شاہ، موہان سنگھ، اشوک کمار، فاروق چوہدری، قاری ظہور، مانی لیاقت، ہارون غالب، چاند فرید، زین واجد نے بھی شرکت کی۔