اشتعال انگیز انٹرویومقدمہ، شہناز شیخ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

November 21, 2018

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی جانب سے چیف جسٹس سے متعلق اشتعال انگیز انٹرویو کے مقدمہ میں شریک ملزمہ شہناز شیخ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی جبکہ فیصل رضا عابدی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی، منگل کو سماعت کے دوران فیصل رضا عابدی کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،فاضل عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 دسمبر تک کی توسیع کردی جبکہ شریک ملزمہ شہناز شیخ کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا، فاضل جج نے ہدایت کی ایک ماہ میں ملزمہ کے پیش نہ ہونے کی صورت میں اسے اشتہاری قرار دیدیا جائیگا۔