رنگ روڈ پر رہزنوں نے کارسوار کو گولیاں مار دیں

November 21, 2018

پشاور( کرائم رپورٹر)تھانہ فقیر آباد کی حدود رنگ روڈ پر رہزنی کی مبینہ واردات کے دوران مزاحمت پر کار سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ نور رحمن ولد امیر بادشاہ ساکن شنواری ٹاؤن نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ کسی کام کے سلسلے میں باہر نکلا کہ ایم ایم سی ہسپتال کے قریب گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے اُسے روکنے کی کوشش کی تاہم نہ رکنے پر ملزمان نے اُس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جسے مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔