سیاست میں حصہ لینا طلباء کا حق ہے ‘ پابندی قبول نہیں،اول شیر خان

November 21, 2018

پشاور (خبر نگار خصوصی ) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے ناظم اول شیر خان نے کہا ہےکہ گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے جامعات میں طلباء تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی ہدایت جاری کرنا افسوسناک ہے، اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنا طلباء کا جمہوری اور قانونی حق ہے جو کسی صورت میں بھی ان سے نہیں چھیننا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن سازی ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے جو وہ قانون کے اندر رہتے ہوئے حاصل کرسکتا ہے۔