کالعدم تنظیموں کا سوشل میڈیا پیج چلانے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فریقین سے جواب طلب

November 21, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا پیج چلانے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ملزمان سبطین الحسن اور حمزہ نقوی کے وکیل نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا ملزمان کے خلاف انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت میں کیس چل رہا ہے،کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔