ملائیشیا میں عمران خان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

November 21, 2018

ملائیشیا میں عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہےجبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

تقریب کے بعد عمران خان ، وزیراعظم مہاتیر محمد سےملاقات کریں گے۔ وفود کی سطح پر ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان ویزے کےجزوی خاتمے کے معاہدے پردستخط ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشین اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ رات 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچے تھے ، وزیراعظم آفس ملائیشیا میں نائب وزیرڈاکٹرمحمد فرید بن رفیق نے بھی عمران خان کا استقبال کیا، ان کے ساتھ ملائیشین نائب وزیر خارجہ اور پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کو دورے کی دعوت ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے دی ہے، دونوں ملکوں میں تجارت،ماہرین کے تبادلوں اوردیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوگی۔