وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف سے ملاقات پر وزیر اعظم کو بریفنگ

November 21, 2018

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزا ہے ،حتمی معاملات عام عوام کے مفادات اور حکومت کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر وزیرِ خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ دوطرفہ معاملات اس انداز میں طے پائیں کہ معیشت پر ان کے مثبت نتائج مرتب ہوں اور عوام مشکلات کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اب تک ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزا ہے تاہم، حتمی معاملات عام عوام کے مفادات اور حکومت کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات کاہماری معیشت پر فوری دباؤ نہیں ہے، وفدکی جانب سے پاکستان کی ترجیحات کا ادراک کرنا حوصلہ افزا ہے۔