’’رحمت اللعالمین ﷺ نے صلہ رحمی کا درس دیا‘‘

November 21, 2018

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صلہ رحمی کا درس دیا ہے۔

دو روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے موقع پرصدرمملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ناموں کی مناسبت کی سنت کو قائم رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہرلمحہ رحم کرنے والی تھی، آپ ﷺ کی سیرت پر عمل سے ہی انا کا خاتمہ ممکن ہے۔

صدرعارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ صراط مستقیم ہم سب کا مقصد ہے،ناموس رسالتﷺ پر ہم سب جان دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زبان پر قابو رکھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، پاکستان کی سڑکوں پر جو دیکھا ہے اس سے افسوس ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں شروع ہونے والی دو روزہ رحمت اللعالمین کانفرنس کے پہلے دن وزیر اعظم عمران خان نے شرکاء سے خطاب کیا تھا۔