کم جونگ ینگ انٹرل پول کے نئے سربراہ منتخب

November 21, 2018

جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ کو عالمی ادارے انٹرل پول کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

امریکی حمایت یافتہ کم جونگ انٹرپول کے قائم مقام صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ کم جونگ ینگ کانام متحدہ عرب امارات میں رکن ممالک کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔

ابتداء میں روس سے تعلق رکھنے والے الیگزانڈر کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا، دو ماہ قبل انٹرپول کےسابق صدر مینگ ہونگ وی کوچین میں کرپشن الزامات پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔