شاعرہ فہمیدہ ریاض لاہورمیں انتقال کرگئیں

November 21, 2018

اردو کی ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض لاہورمیں انتقال کرگئیں، وہ نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد کی سربراہ بھی رہیں ہیں جبکہ اپنے تانیثی اور غیر روایتی خیالات کے لیے معروف تھیں۔

فہمیدہ ریاض نےجمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی،وہ جنرل ضیاءالحق کے دور میں بھارت چلی گئی تھیں۔

ضیاءالحق کے انتقال کے بعد فہمیدہ ریاض پاکستان واپس آئیں۔

انھوں نے طالب علمی کےزمانےمیں حیدرآبادمیں پہلی نظم لکھی جو’’فنون‘‘میں چھپی،ان کی محبوب صنف سخن نظم تھی۔

فہمیدہ ریاض کاپہلاشعری مجموعہ’’پتھر کی زبان‘‘1967میں آیا۔

دوسرا مجموعہ ’بدن دریدہ‘‘ 1973میں انگلینڈ کے زمانہ قیام میں شائع ہوا جبکہ ان کا تیسرا مجموعہ کلام دھوپ تھا۔

فہمیدہ ریاض 28جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں۔