سندھ حکومت نے ہاکی فیڈریشن کی مشکل آسان کر دی

November 22, 2018

سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرکے مشکل آسان کردیجس کے بعد ڈیلی الاؤنس سے محروم کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں شرکت سے پہلے ان کے پیسے ادا کردیئے جائیں گے ۔

بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے فنڈ کی کمی کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہورہی تھی ، ایسے میں سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرکے ان کی مشکل آسان کردی۔

وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی ویاب کے مطابق ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دس کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

گرانٹ کب اور کیسے خرچ کرنی ہے یہ صوابدید ی اختیار فیڈریشن کو حاصل ہے ، دس کروڑ کی گرانٹ سے کھلاڑیوں کو دو کروڑ روپے ڈیلی الاونس کی مد میں ملنے کا بھی امکان ہے ۔

ورلڈ کپ 28نومبر سے بھارت کے شہر بھونشور میں شروع ہوگا پاکستان ٹیم 25نومبر کو بھارت روانہ ہوگی۔