بینک منیجر نے کیشیئر کو تھپڑ کیوں مارے؟

November 22, 2018

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سرکاری بینک کی خاتون منیجر نے مبینہ طور پر چیک کیش کرنے سے انکار پر کیشیئر پر تھپڑوں کی بارش کر دی ۔

گوجرانوالہ کے ماڈل ٹاؤن میں واقع سرکاری بینک کی 15 نومبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون بینک منیجر کو کیشیئر پر تشدد کرتی دیکھا جاسکتا ہے۔

بینک کے کیشئر کا کہنا تھا کہ بینک منیجر نے ڈھائی لاکھ روپے کا چیک کیش کرنے کے لے دیا تھا لیکن اکاؤنٹ میں صرف 40 روپے موجود تھے جس پر میں نے چیک کیش کرنے سے انکار کردیا اور بینک منیجر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون بینک منیجر کا کہنا تھا کہ کیشیئر نے اس کا ہاتھ پکڑا تھا جس پر اس کی پٹائی کی،فوٹیج میں واقعے کا صرف ایک حصہ دکھایا گیا ہے۔

بینک انتظامیہ نے خاتون منیجر کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔