12ربیع الاول کو کراچی میڈیسن مارکیٹ کی دو دکانیں لٹ گئیں

November 22, 2018

گزشتہ روز 12ربیع الاول کے موقع پر چوروں نے اس اہم ترین مذہبی دن کا بھی خیال نہیں کیا اور کراچی میں میڈیسن مارکیٹ کی دو دکانوں کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کی میڈیسن مارکیٹ کی 2 دکانوں میں گزشتہ روز شام 5 بجے نقب زنی کی واردات کی گئی جس میں چوروں نے 2 دکانوں کے تالے توڑے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تالے توڑ کر ملزم نے کاؤنٹر پر موجود رقم چرالی۔

متاثرہ دکان کے مالک نے کھارادر پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے، جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی پولیس کوفراہم کی ہے۔

کھارادر پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ میڈیسن کے تاجر کی درخواست مل گئی ہے جس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔