عصمت چغتائی کے شاہ کار افسانے

December 02, 2018

مرتّب:امر شاہد

صفحات: 392، قیمت 480:روپے

ناشر :بُک کارنر،جہلم

یوں تو عصمت چغتائی کے افسانوں کے متعدد مجموعے شایع ہوئے ہیں اور ہوتے ہی رہیں گے، لیکن اس مجموعے میں جہاں ان کے36شاہ کار افسانوں کا انتخاب شامل ہے، وہیں اس میں عصمت چغتائی پر سعادت حسن منٹو کا ایک دِل چسپ مضمون بھی موجود ہے اور عصمت چغتائی کی اپنی خودنوشت نے اسے چار چاند لگا دیئے ہیں۔ اس طرح اُردو ادب کے قاری کے لیے یہ مجموعہ خاصّے کی چیز بن گیا ہے۔ کتاب کی اشاعت بھی عمدگی اور سلیقے کے ساتھ ہوئی ہے۔