پنجاب میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے اسوہ حسنہ کی تعلیم لازمی قرار

November 24, 2018

پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کےلیے اسوہ حسنہ کی تعلیم لازمی قرار دے دی، اس اقدام کا مقصد رویوں میں نرمی لانا، مریضوں کے ساتھ پیار اور محبت کا رشتہ مضبوط کرنا اور مسیحائی کی عالمگیر سوچ کو پروان چڑھانا ہے۔

پنجاب حکومت کامسیحاؤں کو مسیحائی کا بھولا ہوا سبق یاد دلانے کےلئے نیا قدم اٹھایا ہے، صلہ رحمی پیدا کرنے اور رویوں میں نرمی لانےکیلئےنبی کریم ﷺکے اسوہ حسنہ پر مبنی کتاب کو میڈیکل نصاب کا لازمی حصہ قرار دےدیاگیا۔

یہ کتاب ڈاکٹروں کے علاوہ نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے بھی لازمی ہو گی۔

اسوہ حسنہ پر مبنی کتاب کا پیپر 50 نمبر کا رکھا گیا ہے، جسے پاس کرنا لازمی ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مریضوں اور طبی عملے کے درمیان لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں کمی آئے گی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے لئے ڈریس کوڈ بھی جاری کر دیا، ڈاکٹرز دورانِ ڈیوٹی جینز، شاٹس، ٹی شرٹس، ٹائی، چپل اور سینڈلز استعمال نہیں کر سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسوہ حسنہ کی تعلیم سے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کے رویوں میں بہت بہتری آئے گی۔