حکومت کو 100 روزہ پلان میں ناکامیاں ہوئی ہیں ، زاہد خان

November 29, 2018

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت کو سو دن کے پلان میں کامیابی نہیں ناکامیاں حاصل ہوئی ہیں۔ 100 دن میں پیڑول، گیس، بجلی کے نرخ بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے 100 دن پر عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نےبیان میں کہا کہ حکومت کو 100 دن ہوگئے لیکن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں نہیں بن سکیں، عمران خان نے 100 دن میں پیڑول، گیس، بجلی کے نرخ بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈالا،حکومت نےروزگار دینے کا وعدہ کیا تھا یا روزگار چھیننے کا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخوا احتساب کمیشن پر ایک ارب روپے خرچ کیے، اب کمیشن پر تالا لگا دیا۔

زاہد خان نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای سے ہونے والے معاہدوں یا امداد پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام بے روزگار، بے گھر ہو رہے ہیں، لوگ رو رہے ہیں۔