پیٹرول 6 روپے 21 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش

November 30, 2018

عالمی منڈی میں خام تیل ایک سال کی کم ترین سطح پرآگیا، امریکی خام تیل 50 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے فروخت ہوا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 21 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

قیمت میں اضافہ جنرل سیلز ٹیکس 4 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی ہے۔ پیٹرول 6روپے 21پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

مٹی کےتیل کی قیمت میں 9روپے91پیسےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7روپے79پیسےفی لیٹراضافے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین 17فیصد جی ایس ٹی کی بنیادپرکیا گیا۔ایف بی آر نےاوگراکو17فیصدجی ایس ٹی کی بنیادپرقیمتوں کا تعین کرنےکوکہا ۔

اس وقت پیٹرول پر جی ایس ٹی کی شرح 4.5فیصد اور ڈیزل پر12فیصد ہےجبکہ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 1.5فیصد ہے۔