سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن 5سال میں کوئی کارکردگی نہیں دکھاسکا،فپواسا

December 07, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (سندھ) کی صدرڈاکٹر انیلا امبر ملک اور سکریٹری ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور محکمہ بورڈز و جامعات پرکڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر عاصم حسین اورسکریڑی عالیہ شاہد کوہٹانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پانچ برس گزرگئے مگر صوبائی ایچ ای سی سندھ کی کارکردگی صفر نظر آتی ہے۔ وہ عہدیداروں کے ہمراہ جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔