شہباز شریف کی ضمانت کیلئے جلد عدالت سے رجوع کیا جائیگا،ترجمان حمزہ شہباز

December 07, 2018

لاہور(خصوصی نمائندہ، اپنے نامہ نگار سے) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کیلئے جلد عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے وکلاء نے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف جو موقف اپنایا تھا وہ درست ثابت ہو گیا ۔ شہبازشریف کو بغیر کسی ثبوتوں اور جواز کے دو ماہ تک جسمانی ریمانڈ میں رکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اب نیب کے وکلاء کو یہ بات ماننی پڑی ہے کہ ان کے پاس شہباز شریف کے خلاف اس طرح کے کوئی ثبوت نہیں۔ جس کی بناء پر کسی شخص کو اتنی دیر تک پابند سلاسل رکھا جائے ۔