کار پارکنگ کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،نیازاللہ برکی

December 07, 2018

پشاور(خبرنگار)گورنمنٹ کنٹریکٹرایسوسی ایشن نے پشاورصدرمیں واقع کارپارکنگ کیخلاف تاجروں کے بے بنیاد الزامات کا نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نیاز اللہ برکی، حسنین انٹرپرائزز کے جی ایم امتیاز خان اور دیگرنے کہا کہ حسنین انٹر پرئز ز نے صدر روڈ پر کنٹونمنٹ بورڈ سے پارکنگ کا ٹھیکہ 16 کروڑ سے زائد میں لیا،جس کے زیر انتظام 20کے قر یب کارپارکنگ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کینٹ کے تاجروں نے اس کےخلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے پار کنگ کےلئے جگہ اور ر یٹ مقررکر نے کے بعدہمارے حق میں فیصلہ د یا انہوں نے کہاکہ ہم کنٹونمنٹ بورڈ کے قواعد و ضوابط اور عدالتی احکامات کے مطابق پارکنگ چلا ر ہے ہیں۔