10دسمبر کی ہڑتال کی حمایت

December 07, 2018

کوئٹہ(پ ر) مستری اینڈ کسب کاران اتحادایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سید نوران شاہ نے کی اجلاس میں چیئرمین عبدالقادر اچکزئی شراف الدین کاکڑ حاجی انور پرکانی سید اصغرشاہ حاجی اسد اللہ شاہوانی حاجی غفار ترین ظہوراحمد رند اوردیگر نے شرکت کی اجلا س میں آل بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دس دسمبر کی ہڑتال کی حمایت کی گئی اورٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال کوکامیاب بنائیں۔