ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنیکی مشین فعال کرنا خوش آئند ہے،سلمہ جبین

December 07, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پروگریسو یوتھ فورم پاکستان کی چیئرپرسن سلمہ جبین سیکرٹری جنرل عبداللہ دائیو بلوچستان کے آرگنائزر علی احمد لانگو اور ڈپٹی آرگنائزر عبداللہ اچکزئی نے گزشتہ کئی ماہ سے غیر فعال ہسپتال کا فضلہ تلف کرنے والی مشین کے حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے خصوصی احکامات کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن کے بروقت متحرک کردارکو سراتے ہوئے اسے عوام دوستی اور صحت کے حوالے سے حساسیت کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔کوئٹہ میں اس سلسلے میں جدید طرز کے انسنیریٹر پلانٹ کی تنصیب احسن اقدام ہے لیکن کچرہ مافیا کی جانب سے اسے فعال کرنے کی راہ میں رکاوٹ امراض کے پھیلاؤ اور سینکڑوں اموات کا بائث بن رہی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں روزانہ سینکڑوں کلو میڈیکل کچرا جمع ہوتا ہے جسے تلف کرنیکا واحد بندوبست غیر فعال تھا۔ مافیا اس کچرا کو ہسپتالوں سے خرید کر ان سے برتن فیڈر سمیت مختلف گھریلو اشیاء بناتے ہیں جو مکمل طور پر مضرصحت ہوتے ہیں۔یہ اشیاء ہپیٹاہٹس ، ایڈزسمیت دیگر مہلک بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اہم منصوبے سے اب ہسپتالوں کے کچرے کو بروقت تلف کیا جا رہا ہے ۔