بھارت میں قومی ہاکی ٹیم کی ڈانس پرفارمنس

December 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بالی ووڈ گانے پر زبردست پرفارمنس دے کر تماشائیوںکو خوب محظوظ کیا اور دل جیت لئے۔

پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے بھارتی ریاست اوڑیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں ہے۔

قومی ٹیم نے بھونیشور کےکلنگا اسٹیڈیم میں فین ولیج کا دورہ کیا۔ اٹھارہ ہزار مربع میٹر کے علاقے پر واقع اس فین ولیج میں مختلف سرگرمیوں سے وہاں تفریح کرنے آنے والوں کو مصروف رکھا جاتا ہے۔

فین ولیج میں ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان نے بالی ووڈ گانے پر بھنگڑا ڈالا تودوسرے کھلاڑیوں نے ان کا خوب ساتھ دیا۔

واضح رہے 28 نومبر سے شروع ہوئے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے گروپ اسٹیج میں گرین شرٹس نے اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف یکم دسمبر جبکہ دوسرا میچ 5 دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا۔

قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 9 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

ہاکی کے عالمی ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کر رہے ہیں، جبکہ نائب کپتانی کے فرائض عماد شکیل بٹ ادا کر رہے ہیں۔

ہاکی کے عالمی ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کر رہے ہیں، جبکہ نائب کپتانی کے فرائض عماد شکیل بٹ ادا کر رہے ہیں۔

18 رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ (گول کیپر)، مظہر عباس (گول کیپر)، عرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی، توصیف ارشد، تصور عباس، راشد محمود بھٹی، اعجاز احمد، محمد عرفان جونیئر، علی شاہ، فیصل قادر، ابوبکر، عمر، ایم عتیق اسد اور محمد زبیر شامل ہیں۔