کانگریس لائبریری

December 09, 2018

کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں کی اکثریت جب استاتذہ کے لیکچرز سنتی ہے تو انھیں اہم نکات لکھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ دورِ جدید میں کئی طالب علم اپنے اسمارٹفون میں لیکچرز ریکارڈکرلیتے ہیں، تاہم موضوع کے خاصنکات اور جزئیات لکھنے اور نوٹس بنانے کے عمل سے بہرکیف آپ کو گزرنا چاہیے۔ جب آپ کلاس روم میں توجہ سے لیکچر سنتے ہوئے ضروری معلومات کو لکھتے جائیںگے توذہن یہ معلومات فوری یادکرنے میں فعال اور بیدار ہوگا۔ آپ کی رہنمائی کے لیے کچھ مشورے دیے جارہے ہیں ، جن پر عمل کرکے آپ بہتر ’لیکچر نوٹس‘لکھ سکتے ہیں۔

لیکچر نوٹس کی تیاری

٭ لیکچر شروع ہونے سے پہلے اساتذہ کے بتائے گئے موضوع پر پڑھ کر اہم نکات پر نشان لگالیں یا الگ کاپی میںلکھ لیں، تاکہ جب کلاس روم میںلیکچردیا جارہا ہو تومرکزی موضوعات پر توجہ ہو۔ ایک دن پہلےکے لیکچر نوٹس بھی پڑھ لیجئے تاکہ یاد رہے کہ گزشتہ روز کیا پڑھا تھا؟ اس سے سیکھنے کےعمل میں تیزی آئے گی۔

٭ لیکچر آئوٹ لائن پر آن لائن مواد تلاش کیجئے۔ نوٹس لیتے ہوئے کاپی یا نوٹ بک پر پین،پنسل یا بال پوائنٹسے لکھئے۔ تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلاہے کہ ہاتھ کی لکھائی سے دماغزیادہ متحرک رہتا ہے اور معلومات کو یاد کرنے کا وقت بھی مل جاتا ہے۔ کلاس روم میں آپ کی مکمل توجہ اساتذہ کی کہی گئی بات پر ہونی چاہئے۔ کسی معلومات کے چھوٹجانے کے نامعلوم ڈر کو ٹیپ ریکارڈنگ سے دور کیا جاسکتا ہے لیکن اس پر مکمل انحصار نہیں کرنا۔

٭ کلاس روم میں ایسی نشست کا انتخاب کیجئے، جہاں واضحالفاظمیںلیکچر سن سکیں اور دھیان نہ بٹے۔ ہوسکے تو کلر پنسل کا استعمال کرتے ہوئے مختلف موضوعات کورنگوں سے سجائیں۔

٭ کورے کاغذپر لیکچر کا عنوان، پروفیسر (لیکچرار) کا نام، تاریخ، وقت اور دورانیہ تحریر کریں ۔ لیکچر کے دوران پہلے لفظسے آخری لفظتک اپنے کان چوکنے ر کھیں اور کوئی مشکل اصطلاح آئے تو اسے لکھ لیں۔ لیکچر ایک سے زائد صفحات پر مشتمل ہو تو صفحہ نمبر لکھلیں۔

٭ مختلف مضامین پر لئے جانے والے نوٹس کیلئے الگ کاپی رکھیں اور لیکچر شیڈول کے مطابق انھیں کالج یا یونیورسٹی لائیں۔

٭ لیکچر نوٹس لینے کا طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے۔ مشکل اصطلاحات دائرے میں لکھی جا سکتی ہیں یا ہر اہم اصطلاح کے فلیش کارڈز بنائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹار لگاکربُلِٹس تیار کئے جاسکتے ہیں۔ یاد رکھیں! آپ کی نصابی کتب جتنی خط زد( انڈر لائن) اور حاشیوں سے بھری ہوگی اتنا ہی آپ کے مطالعاتی شوق کا اظہار ہوگا۔

نوٹس کو مکمل شکل دیجئے

٭پورا لیکچر لکھنے کے بجائے صرف اہم نکات لکھئے!لیکچر دھیان سے سننے کے لیے آپ کو اچھا سامع بننا ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ لیکچر ریکارڈ کرنے کے بجائےکہے ہوئے ہر لفظکو شو ق و ذوق سے سننا اور بنیادی معلومات کو اخذ کرنا ہے، جیسے روز ویلٹ (Roosevelt)کی خارجہ پالیسی کے بارے میں جاننا ہے تو اس کی نمایاںخوبیوں اور خامیوں کو لکھئے۔ لیکچر کے دوران ایکٹیو پارٹی سیپیشن (پُرجوش شرکت) سے ذہنی افق وسیع ہوتا ہے۔

٭ابتدا سے ہی لیکچر توجہ سے سنیں۔ جب آپ شروع سے لیکچر سنیں گے تو کئی انجان الفاظ و تصورات اور ان کے بارے میں سوالات ذہن میںآتے جائیں گے، انہیں ترتیب سے لکھتے جائیں۔ بورڈپر لکھے الفاظ، مساواتیں اور کوٹیشنزنوٹ بُک میں لکھیں۔ لیکچر کے اہم اشارے جانتے ہوئے کیا؟کب؟ کیسے؟ کیوں؟کون؟ کہاں؟جیسے استفہامیہ سوال نامہ تیار کریں اور ان کے جواب کے لیے نصابی کتب، لیکچرار، پروفیسر،ہم جماعت طالب علم یامیگزنز اور اخبارات سے رجوع کریں۔

٭اپنا طریقہ کار خود بنائیں۔ الفاظمختصر بھی لکھے جاسکتے ہیں۔ شارٹہینڈ کورس کارآمد ہوگا۔ اچھے نوٹس لینے کیلئے شارٹہینڈ بہترین فن ہے۔ اخباری دنیا میں وہی صحافی کامیاب کہلائے، جنہیںشارٹہینڈ یا مختصر نویسی کا فن آیا۔نوٹس لینا بھی اسی فن سے تعلق رکھتا ہے۔ہم تصاویر و علامات سے ’’نوٹس‘‘ کوسجاکر الفاظکی نفسیات سے روشناس ہو سکتے ہیں۔ کئی مخففات یا مختصر الفاظ لکھنے کی رفتار تیز کردیتے ہیں، جیسے IR انٹرنیشنل ریلیشنز، زیر خط، ستارہ، چھوٹی تصاویر، کارٹونز اور ایموجیز الفاظکا متبادل و مختصراظہار ہوسکتے ہیں۔

٭واضحاور خوش خط لکھئے، یہ نہ ہو کہ’’لکھے مُو سا، پڑھے خود آ‘‘۔ ویسے بھی خوش خطی کے اضافی مارکس ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریر گنجلک نہ ہو، صفحےکی درمیانی سطور میں مناسب فاصلہ ہونا چاہئے۔

٭لیکچر شروع ہوتے ہی ذہن میں یہٹھان لیجئے کہ استاد سے سوال پوچھنا ہے۔ اس طرحآپ فطری طور پر دلچسپی سے لیکچر سنیں گے۔ ذہن میں اٹھتے سوالات لکھتے جائیں۔ اس موقع پر آپ کو خود اعتمادی کیلئے ’’بصیرت افروز اور ناقدانہ سوچ‘‘ کو بھی بیداررکھنا ہوگا۔

نوٹس پر نظرثانی کیجئے

٭جتنا جلد ہوسکے نوٹس کا جائزہ لیں۔ 24گھنٹے میں80فیصد معلومات ذہن سے محو ہوچکی ہوں گی۔ نئی معلومات پر توجہ مرکوز رکھیں، لیکچر کو بار بار دہرائیں،جب تک کہ الفاظ سے انسیت نہ ہوجائے۔ لیکچر کے اہم حصوں کو ہائی لائٹ کریں اور نوک پلک درست کریں۔ لیکچر چھوٹگیا ہو تو ہم جماعتوں سےنوٹس لے کر اسے مکمل کریں۔ تیار شدہ نوٹس سے گریز کریں۔ اپنے مطالعے کو دوسروں کا محتاج نہ بنائیں بلکہ اپنی راہ کا تعین خود کریں۔

نوٹس لینے کیلئے کارنیل طریقہ کار اپنائیں

٭کارنیل (Cornell) میتھڈکے تحت آپ کاغذکو تین حاشیوںمیںتقسیم کرکے نوٹس لے سکتے ہیں۔ دو حاشیے،ایک چھوٹا اور دوسرا قدرے بڑا، پھر اوپر سے نیچے کی جانب لائن کھینچیں۔ صفحے کی نچلی جانب سیدھی لکیر کھینچ کر لیکچر کا خلاصہ درج کریں۔ اہم تصورات چھوٹے حاشیے میں اورلیکچربڑے حاشیے پرجبکہ آخر میں سیدھی لائن میںلیکچر کا لب لباب رقم کرکے آپ اپنے لیے ’’ریڈی/کوئک نالج بک‘‘ بنا سکتے ہیں۔

٭موضوعاتی نوٹس کے لیے فلیش کارڈز بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ تاش کے پتوںکی طرح ہر ایک لفظ کا کارڈ بناکر آپ بیٹھے بٹھائےلغت نویس بھی بن سکتے ہیں۔