وزیراعظم کی چیئرمین نیب سے ملاقات، نیب کی تردید

December 07, 2018

ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیرعظم سے چیئرمین نیب کی ملاقات سے متعلق خبر کی تردیدی کردی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بھی ملاقات کی تردید کی اور کہا کہ وزیراعظم،چیئرمین نیب سے میری ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان نیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔