تاجدار مدینہ آرگنائزیشن لندن کی میلاد کانفرنس آج ہوگی

December 08, 2018

لندن (جنگ نیوز)تاجدار مدینہ آرگنائزیشن لندن کے زیراہتمام چھٹی سالانہ میلاد کانفرنس آج ہفتہ 8دسمبر کو میمن سینٹرWEIR ROAD BALHAM SW12 0LTمیں 5بجے شام سے 10بجے شام تک منعقد ہوگی۔ اس موقع پر گریجویشن مکمل کرنے والےطلبہ کو اسناد بھی پیش کی جائیں گی۔ کانفرنس سے کنزی الیدی انٹرنیشنل یوکے کے بانی و چیئرمین شیخمحمد ثاقب اقبال خصوصی خطاب کرینگے۔ کانفرنس کے منتظم حافظ وقاص کے مطابق کانفرنس میںدیگر علمائے کرام کے علاوہ نعت خواں بھی شرکت کرینگے۔ جبکہ خواتین بھی شریک ہوسکیں گی۔ حافظ وقاص نے کہا کہ کانفرنس میںنوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔