خاتون کو جلا نے کا الزام ، شوہر اور سسر گرفتار

December 08, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ پولیس نے حاملہ خاتون کو جلا کر قتل کرنے کے الزام میں شوہر اور سسر کو گرفتار کرلیا ، 30نومبر کو نبیلہ نامی خاتون کو جھلسی ہوئی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاںوہ جاں بحق ہوگئی تھی ، نبیلہ کی والدہ نگینہکے بیان پرشوہر فیصل اور سسر لال جمالکو گرفتار کر کے مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے۔