پاکستان کی خارجہ اور تجارتی پالیسی میں جاپان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امجد خان نیازی

December 08, 2018

ٹوکیو(عرفان صدیقی)میانوالی سے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر شیر افگن نیازی کے صاحبزادے امجدخان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خارجہ اور تجارتی پالیسی میں جاپان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے جاپان کے ساتھ دو طرفہ سیاسی و تجارتی تعلقات کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہے ہیں ، امجد نیازی نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی آوورسیز کمیونٹی کے سر کا تاج ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے لیے لبیک کہا ہے ہماری حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لے خصوصی مراعاتی پیکچ پر کام کرہی ہے جس کا جلد اعلان ہوگا ۔