وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی و سینیٹ کیلئے ٹول ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا گیا

December 08, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی منظوری سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر وفاقی وزرا، اراکین اسمبلی و سینٹ کو حاصل ٹول ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا ہے، ارکان اسمبلی و سینٹ ٹول ٹیکس کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر مملکت نے ٹول ٹیکس معافی کی مراعات واپس لے لی ہے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی و سینٹ سے بھی درخواست کی کہ وہ ٹول ٹیکس کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کیلئے مثال بنیں۔ انہوں نے کہاکہ تفریح کی بجائے مساوات اور برابری کا اصول اختیار کرنا ہوگا۔