صدرالدین ہاشوانی کی وزیر اعظم سے ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئےچھ کروڑکاچیک دیا

December 08, 2018

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روزچیئرمین ہاشو گروپ صدرالدین ہاشوانی نے ملاقات کی ۔ صدرالدین ہاشوانی نے ہاشو گروپ کی جانب سے سپریم کورٹ اور وزیر اعظم پاکستان دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کےلیے چھ کروڑ کاچیک وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا ۔ملاقات میں ہا شو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین مرتضےٰ ہا شوانی بھی مو جود تھے۔ ہاشو گروپ ڈیم کیلئے عطیہ دینے والی ٹاپ دس نجی فرموں میں شامل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ادارے کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ بھی بطور عطیہ دی تھی ۔