’ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی ذمہ داری نہیں لے رہا‘

December 08, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی ذمہ داری نہیں لے رہا، کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داریاں لینی ہونگی۔

لاہور کے نجی اسکول میں اسپورٹس گالا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بری رہی ہے، صرف کپتان کا نہیں سب کا قصور ہے اگر ذمہ داری نہیں لے گا کوئی تو پھر تبدیلی ضرور ہوگی جو اچھا نہ کھیلا اس پر تنقید بھی ہوگی ۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ کپتان کوئی بھی تا حیات نہیں ہوتا ، جنوبی افریقا سیر یز ہمیشہ سے سخت رہی ہے ہمیں بہت محنت کرنا ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ نام ہی پریشر ہینڈل کرنے کا ہے شاداب اور فخر کو انجری کے خدشے کے باعث پاکستان بلا کر آرام دیا۔