بھارتی بربریت پر عالمی قوتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،جماعت اہلحدیث

December 10, 2018

لاہور(خبرنگارخصوصی)جماعت اہلحدیث کے پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر عالمی قوتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے اور دنیا کے امن کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے،مقبوضہ کشمیر میں ظلم ، وحشت اور بربریت کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی جائے گی۔سیکولر عناصر ایک بار پھرختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون پر وار کرنا چاہتے ہیں۔