بھارتی تاریخ داں پروفیسرمشیرالحسن کا انتقال

December 10, 2018

بھارتی معروف تاریخ داں پروفیسرمشیرالحسن 71سال کی عمرمیں دلی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق مشیرالحسن کو گذشتہ رات طبیعت کی ناسازی کی وجہ سےاسپتال میں داخل کیاگیاتھا،وہ دوسال قبل پیش آنےوالےحادثےکےبعدسےعلیل تھےمشیرالحسن نئی دلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تاریخ کےپروفیسرتھے۔

جب کہ تاریخ داں ہونے کیساتھ معلم،وائس چانسلر،محافظ دستاویزت بھی تھے،انہوں نےتقسیم ہندکے حوالے سے کافی تحقیقی کام کیا تھا، جبکہ جنوبی ایشیامیں تاریخ اسلام پرتوسیعی کام بھی کیا تھا۔