مری میں برفباری سے سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے،بجلی نظام درہم برہم

December 11, 2018

مری (نمائندہ جنگ) ملکہ کوہسار مری میں مو سم سرما کی پہلی برفباری سے سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تاہم برفباری شروع ہوتے ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہر سمیت ارد گرد کے علاقے رات گئے تک تاریکی میں ڈوبے رہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح سے وقفے وقفے سے شروع ہونے والی برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ گزشتہ روز ایک فٹ تک برفباری ہوئی لیکن انتظامیہ کی طرف سے بروقت سڑکوں پر پڑی برف صاف نہ کرنے کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد کو پھسلن کے باعث واپس لوٹنا پڑا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہر سال برفباری کے دوران نمک کا چھڑکائو کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن اس سال بروقت نمک کا چھڑکائو نہ ہونے کی وجہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔