برازیل کے گرجا گھر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

December 12, 2018

برازیل کے شہر کیمپیانز کے گرجا گھرمیں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 لوگوں کو ہلاک کردیا اور بعد میںخود کشی کرلی۔

فرانسیسی خبررساںادارے کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہےکہ چرچ میں عبادات جاری تھیںکہ ایک مسلح شخص گرجا گھر میں ریوالورلے کر گھس آیا اور فائرنگ کردی جس سے 5افراد ہلاک ہوگئے۔بعدمیں مسلح شخص نے اسی ریوالور سے اپنی بھی جان لے لی۔

پولیس نےمسلح شخص کی شناخت اور فائرنگ کے اسباب سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں بتایا تاہم گرجے میں موجود ایک خاتون کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ بھگدڑ مچ گئی جس سے متعدد لوگ گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے۔