ترکی انسانی حقوق کی علم دار ریاست دنیا کیلئے مثال ہے، وزیر خارجہ

December 12, 2018

انقرہ(آئی این پی)وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جدوجہد میں ایک مثالی ملک کی حیثیت کو جاری رکھے گا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر چاوش اولو نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ڈیکلریشن کی منظوری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلان جاری کیا ہے۔اقوام متحدہ کے بانی رکن ترکی کے دنیا کے چاروں گوشوں میں رونما ہونے والی حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے خلاف انسانی اور بار آور خارجہ پالیسیوں کے ذریعے نبرد آزما ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے چاوش اولو نے بتایا کہ اس جدوجہد کی بدولت ہم عالمی برادری کے لیے ایک مثال ہونے کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔۔انہوں نے بتایا کہ ترکی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانی بحرانوں کے خلاف جدوجہد کے لیے عالمی تنظیموں کے ساتھ مضبوط سطح کے رابطے میں ہے۔وزیر خارجہ نے علاوہ ازیں اس چیز کی بھی وضاحت کی کہ ترک قوم نے ڈیموکریسی اور حقوق انسانی سے اپنی وابستگی کا دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے وقت دنیا بھر کے سامنے بھر پور طریقے سے مظاہرہ کیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ترکی انسانی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں مزید فروغ دینے کی کوششوں پر عمل پیرا رہے گا۔