گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان اساتذہ کے تمام کیڈر کی نمائندہ تنظیم ہے،نوازجتک

December 12, 2018

کوئٹہ(پ ر)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر محمدنوازجتک حبیب الرحمن مردانزئی محمدیونس کاکڑ محمدخان نوشیروانی مومن خان ترین حفیظ عیسیٰ زئی احسان اللہ کاکڑ شبہازخان قلندرانی اختر شاہ مندوخیل خادم علی بگٹی محمداسحاق جمالی ملک ظفر جاوید جمیل الدین کاکڑ اورمحمدصدیق مشوانی نے کہا ہے کہ جی ٹی اے بلوچستان کے تمام کیڈر کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے جو 1958ء سے اساتذہ کی خدمت کررہی ہے جی ٹی اے نے مختلف ادوار میں اساتذہ کو جو مراعات دلائی ہیں جو آج تک کسی بھی دوسری تنظیم نہیں دلائی بیان میں ان تمام نادیدہ قوتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہر اس کام سے اجتناب کریں جس میں اساتذہ کو نقصان ہورہاہو کیونکہ جی ٹی اے تمام اساتذہ کی مراعات کی پاسبان ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کا کسی بھی تنظیم کیساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے مگر جی ٹی اے قانون و آئین کے مطابق اپنے تمام تر قانونی حق محفوظ رکھتی ہے اور ایسی تمام پالیسیوں کی مخالفت کریگی جو کہ اساتذہ کے مفادات کے خلاف ہوں انہوںنے ان تمام قوتوں کو خبردار کیا کہ وہ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس میں اساتذہ کو نقصان ہورہاہے ورنہ جی ٹی اے بھرپورمخالفت کریگی اور اساتذہ کے اجتماعی اور انفرادی مفادات کا بھرپور دفاع کریگی۔