’’چاہتے ہیں ایران یمن سے نکل جائے‘‘

December 12, 2018


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے بارے میں کہا ہے کہ یمن کے بارے میںہمارا مؤقف واضح ہے کہ جو وہاں ہو رہا ہے وہ برا لگتا ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے چاہتےہیں کہ ایران یمن سے نکل جائے۔

امریکی صدر نے اوول آفس میں غیر ملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں سعودی فرمانروا کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکا کا بہت اچھا اتحادی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے رہنما ہیں۔

خبر ایجنسی کےسوال کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب محمد بن سلمان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ، پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت اس کا یقینی مطلب یہی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سنا ہے اقتدار پر محمد بن سلمان کی گرفت بہت مضبوط ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ سینیٹرز سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی تجویز نہیں دیں گے۔