اسے کہتے ہیں بال بال بچنا!!

December 12, 2018

یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ ویتنام میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون اور اسکا بچہ خطرناک حادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جی ہاں، یہ مناظرویتنام کے شہر Ha Longکی ہائی وے پر اس وقت دیکھے گئے جب ایک دیوہیکل ٹرک بے قابو ہوا اور دوسری سڑک سے گزرتی گاڑی سے ٹکراتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں میں جا گھسا جبکہ اس دوران سڑک کنارے پارک گاڑیوں کے قریب کھڑے اپنے بچے کو گو میں لئے خاتون نے لمحوں کی دیر کئے بنا پیچھے ہٹی اور خطرناک خادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرک سمیت تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔