نہیں جانتا استعفیٰ کی خبر کس نے اڑائی، وزیر خزانہ

December 13, 2018

کراچی (جنگ نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میری کارکردگی سے مطمئن ہیں، نہیں جانتا میرے استعفیٰ کی خبر کس نے اڑائی تھی، نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے صبح سے لے کر شام تک کام کر رہے ہیں، عمران خان نے ایک نیا وژن دیا ہے ہم نے 85 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیے ہیں۔ سات لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا موجود ہے جن کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے سب کو نوٹس جاری کر کے ملک میں افرا تفری نہیں پھیلانا چاہتے ۔