یمن امن مذاکرات ،اختتامی سیشن میں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل بھی شرکت کرینگے

December 13, 2018

نیویارک (ایجنسیاں)اقوام متحدہ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سویڈن میں جاری یمن امن مذاکرات کے اختتامی سیشن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش شرکت کریں گے۔ سویڈن کے قصبے ریمبو میں امن مذاکرات کا اختتامی سیشن جمعرات 13دسمبر کو ہو گا۔ اس مذاکراتی عمل میں اب تک قیدیوں کے تبادلے پر متحارب فریقین رضامند ہوئے ہیں۔ اس پر اتفاق نہیں ہو سکا کہ حدیدہ اور تعز شہروں میں جاری جنگی صورت حال میں کا خاتمہ کیا جائے۔