حکومتی سطح پر کتب میلوں کا انعقاد ناگزیر ہے، مشتاق احمد خان

December 13, 2018

پشاور (خبر نگار خصوصی )اسلامی جمعیت طلبہ، یونیورسٹی کیمپس پشاور کے زیر اہتمام تین روزہ ’’سٹوڈنٹس فیسٹیول 2018 ‘‘دوسرے روز بھی جاری رہا، جس میں کیمپس کی مختلف جامعات کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی ۔دوسرے روز کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان تھےجبکہ یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد اور ناظم آئی جے ٹی یونیورسٹی کیمپس پشاور اول شیر خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔مہمان خصوصی مشتاق احمد خان نے کتب میلے کے مختلف سٹالوں کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ علم کا قافلہ اور کتابوں کا کارواں ہے اور آج کی تعلیم یافتہ نسل کے لئے یہ ایک نعمت ہے جو اس طرح کی تعلیمی سرگرمیوں سے طلبہ کے جذبوں کو توانا رکھنے کیلئے سرگرم عمل ہے حکومتی سطح پر کتب میلوں اور تعلیمی فیسٹیولز کا انعقاد ناگزیر ہے۔