پشاور میں موجود بدھا کا مجسمہ عالمی نمائش کی زینت بنے گا

December 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پشاور عجائب گھر کی ملکیت بُدھا کا مجسمہ سوئزرلینڈ میں مجسموں کی عالمی نمائش کی زینت بنے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت اور سوئس حکام کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

بُدھا کا مجسمہ 4 ماہ تک عالمی نمائش کے لیے سوئیٹرز لینڈ بھیج دیا گیا ۔ مجسمے کی 2 ارب 60 کروڑ روپے کی انشورنس کرائی گئی ہے۔

سینئر وزیر عاطف خان اور سوئیٹرزلینڈ حکام کے درمیان مفاہمیت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مجسمہ بھجوانے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی بڑھے گی۔

عاطف خان نے بتایا کہ چین ، جاپان اور کوریا کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دی ہے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔