ورلڈ ٹیم اسنوکر،پاکستان کو قطر سے شکست

December 15, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم ایونٹ اسنوکر کے میچ میں قطر نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ مصر میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے میچ میں قطر نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔