ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیاں 83میں سے صرف35ہزار ٹیکس ریٹرن فائل کرتی ہیں

December 15, 2018

اسلام آباد(حنیف خالد) سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد کم و بیش 83ہزار ہو گئی ہے مگر ان میں سے صرف35ہزار کمپنیاں سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراتی ہیں48ہزار کمپنیاں جو ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ ہیں وہ سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرارہیں ایف بی آر ان 48ہزار کمپنیوں سے ٹیکس گوشوارے قانون کے مطابق جمع کروانے کا ذمہ دار ہے35ہزار کمپنیاں کم و بیش 800ارب روپے کے ٹیکس ادا کررہی ہیں تو باقی48ہزار کمپنیاںاس سے بھی زیادہ ٹیکس جمع کرائیں گی مگر 48ہزار کمپنیاں اپنی آمدنی بھی ٹیکس ریٹرن میں شونہیں کرتیں حالانکہ انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ2001کے سیکشن114کے تحت سالانہ آمدن ٹیکس ریٹرن الیکٹرانکلی فائیل کرنا ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ ہر کمپنی کی قانونی ذمہ داری ہے چاہے سال میں اس کی آمدنی ہوئی یا کہ نہیں ہوئی نفع ہوا یا نقصان ٹیکس ریٹرن فائیل کرنا ہر رجسٹرڈ کمپنی کی رولز قانون کے مطابق ذمہ داری ہے۔