ڈاکٹر شفیع کا مشن عوام کے لیے مشعل راہ ہے،بی ایس او پجار

December 15, 2018

کوئٹہ( پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزر پجار کے مرکزی چیئرمین و طلباء ایجوکیشنل الائنس کے مرکزی صدر حمید بلوچ مرکزی سینئر وائس چیئرمین آغا دائودشاہ مرکزی سیکرٹری جنرل غلام حسین بلوچ وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری علائوالدین مری جونیئر جوائنٹ سیکرٹری قمبر رند مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی بلوچستان وحدت کے صدر گورگین بلوچ سندھ وحدت کے صدر سراج سخی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ تین سال پہلے ڈاکٹر شفیع کو آواران کے علاقے جھائو میں شہید کردیا گیا، ڈاکٹر شفیع ایک انسان دوست قوم دوست شخصیت کے مالک تھے انہوں نے طلباء کے مستقبل اور حقوق کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ، ڈاکٹر شفیع کا مشن عوام کے لیے مشعل راہ ہے۔