ورزش نہ کرنے کی وجہ سے ہر چوتھے شخص کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، عالمی ادارہ صحت

December 16, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) ورزش نہ کرنے کی وجہ سے دنیا کے ہر چوتھے شخص کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق زیادہ آمدنی والے ممالک میں آرام طلب نوکریوں کے سبب لوگوں میں ورزش کرنے کی شرح کم ہو رہی ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحت مند زندگی گزارنے کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے میں بہت کم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور زیادہ آمدن والے ممالک کے عوام زیادہ سست اور آرام طلب ہیں۔ عالمی ادارہِ صحت نے کہا ہے کہ دنیا کےایک ارب 40 کروڑ افراد ضرورت کے مطابق جسمانی ورزش نہیں کرتے اور ورزش نہ کرنے کے سبب انھیں امراض قلب، ذیباطیس، مختلف نوعیت کے سرطان سمیت دیگر مختلف امراض لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔