کیا ”ہیر “کو واقعی ہیپا ٹائٹس کا مرض ہوگیا ؟ ”رومیو ویڈز ہیر “کی 11 ویں قسط آج ”جیو“ پر

December 16, 2018

کراچی (محمد ناصر) جیو ٹی وی پر مقبولیت کے نت نئے ریکارڈ بنانے والی بلاک بسٹر سیریل ”رومیو ویڈز ہیر“ کی 11 ویں قسط اتوار کی شب 8 بجے نشر کی جائے گی۔ عبداللہ کادوانی اوراسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی پیشکش کو ہر جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ ڈرامے کی ہر قسط سے ناظرین خوب محظوظ ہورہے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ اس کی ہر قسط ریٹنگ چارٹ پر بھی مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کردیتی ہے۔ ڈاکٹر یونس بٹ کے قلم کی شوخی اور انجم شہزاد کی ڈائریکشن نے بھی ”رومیوویڈز ہیر“ کو چار چاند لگادیئے ہیں۔ اس وقت ڈرامے کی کہانی نئے موڑ پر آگئی ہے۔ ہیر جیدی سے جان چھڑانے کیلئے اُسے بتاتی ہے کہ اُسے ہیپاٹائٹس ہے۔ جیدی ہیر کو فوراً اسپتال لے جاتا ہے تاکہ ٹیسٹ سے سچ معلوم کرسکے۔ دوسری طرف رومیو لیب میں اصل ٹیسٹ تبدیل کروادیتا ہے اور یوں جیدی اور اُس کی ماں منگنی توڑنے کے لئے حکیم صاحب کے گھر جاتے ہیں۔ حکیم صاحب جیدی کو دوبارہ لیکر لیب جاتے ہیں جہاں وہ اصل رپورٹ حاصل کرلیتے ہیں جس میں ہیر کو کوئی بیماری نہیں ہوتی۔ جیدی اور اس کی ماں کو اپنے کئے پر شرمندگی ہوتی ہے مگر حکیم صاحب اب خود ہی جیدی سے ہیر کی منگنی توڑ دیتے ہیں۔ رومیو ، ہیر اور جیدی کی ٹرائی اینگل کہانی اب کس رُخ پر جائے گی؟۔ فیروز خان اور ثنا جاوید کی لو اسٹوری آف دی ایئر بنتی کہانی کی گیارہویں قسط کے اختتام میں اب کیا نیا ٹوئسٹ آئے گا یہ سب تو ناظرین کو ڈرامہ دیکھنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔ ”رومیو ویڈز ہیر“ ہر اتوار کی شب 8 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیوٹی وی“ سے نشر کیا جاتا ہے۔