44سماج دشمن گرفتار

December 16, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں 44سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 20ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2کلو 200 گرام چرس،62لٹر کھلی شراب، ایک بوتل شراب ،6 پستول،ایک موزر، ایک رپیٹر بر آمد کر لیا۔ پولیس نے گزشہ 24گھنٹوں کے دوران 3 انتہائی مطلوب اشتہاری مجرموں سمیت 8اشتہاری مجرموں اور7عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔وفاقی پولیس نے بھی پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت9ملزموں کو گر فتار کرلیا۔