’علیمہ خان کیس میں وزیراعظم نے دباؤ نہیں ڈالا‘

December 16, 2018

وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کیس کے حوالے سے وزیراعظم کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں۔

ڈی جی پی آر لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف کیس قانون کے مطابق چل رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر آج بھی الیکشن دوبارہ ہوئے تو بھی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ جون میں ٹیکس پالیسی بنائی جائے گی،حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آرنے مزید 20 ہزار نان فائلرزکو نوٹس جاری کیے ہیں،قانون سب کے لیے ایک ہے،ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی بلا امتیاز کی جائے گی۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ ایک سال میں 190 ارب روپے کے موبائل فون خریدے گئے لیکن 110 ارب روپے کے اسمگل ہوئے، بیرون ملک سے لائے جانے والے 2 موبائل فونز ڈیوٹی فری یا دوسرے پر ڈیوٹی کم کرنے کی تجاویز ہیں۔